کرپشن میں ملوث صاف پانی کمپنی کا مینجر جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے

کرپشن میں ملوث صاف پانی کمپنی کا مینجر جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن میں ملوث صاف پانی کمپنی کے مینجرکو 5روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اینٹی کرپشن نے صاف پانی کمپنی کے مینجرملک وارث کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جعل سازی سے تیار کردہ نوٹنگ شیٹ اور ویدر شیٹس کی مد میں ایک کروڑ 69ہزار روپے کی کرپشن کی، ملزم ملک وارث سے رقم اور دو عدد نوٹنگ شیٹس کی برآمدگی اور مزید تفتیش کے لئے 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعدملک وارث کو 5روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...