پرانے اورفیصلہ شدہ مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا کام تیزی سے جاری

پرانے اورفیصلہ شدہ مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا کام تیزی سے جاری

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں پرانے اور فیصلہ شدہ مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے،اب تک 2012ء کی 3لاکھ 40ہزار سے زائد فائلیں محفوظ کرلی گئی ہیں جبکہ پراناریکارڈ تلف کرنے کے لئے ٹینڈر بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔سیشن کورٹ کے پرانے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے سیشن کورٹ میں ای سیکشن بنایا گیا ہے جہاں پر 24ڈیٹا آپریٹراور سٹینو گرافرز کو پراناریکارڈ کمپیوٹرائزکرنے کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

ای سیکشن میں 2012ء تک کی 3لاکھ 40ہزار مقدمات کی فائلیں محفوظ کرلی گئی ہیں جبکہ2013ء کی فائلوں کے حوالے سے متعلقہ افراد کا کہنا ہے کہ اب تک 63 ہزار فائلیں محفوظ کی گئی ہیں اور مزید کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔سیشن کورٹ میں پرانا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے سے سائل آسانی سے اپنا پرانا ریکارڈ کمپیوٹر پر دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ میں پرانا ریکارڈ محفوظ تو کرلیا گیا ہے لیکن پرانے ریکارڈ کوتلف کرنے کامرحلہ ابھی باقی ہے،جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں فائلوں کو برآمدے میں رکھاگیا ہے اس حوالے سے سیشن کورٹ کے انفارمیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ فائلوں کو جلد سیشن جج کے حکم پر تلف کردیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...