مختلف کارروائیوں میں موبائل چور گینگ ، شراب فروش اور گٹکا فروش گرفتار

مختلف کارروائیوں میں موبائل چور گینگ ، شراب فروش اور گٹکا فروش گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) بھاٹی گیٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں موبائل چور گینگ ، شراب فروش اور گٹکا فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5موبائل ، 15لیٹر شراب اور بھاری مقداد میں گٹکا تیار کرنے والا لیکوڈ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے موبائل چور گینگ کے دو ارکان شہزاد عرف موٹا اور الرچٹنی کو گرفتار کر کے 5چوری شدہ موبائل برآمد کر لیے جبکہ دیگر کارروائیوں میں گٹکا بنانے والے فرخان اور وقاص سے 50لیٹر اورزہریلی شراب کشید کرکے فروخت کرنے والے ملزمان طاہر اور خالد کو گرفتارر کر کے ان کے قبضے سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : علاقائی


loading...