کینیڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت

کینیڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے لاہور ایئرپورٹ سے اغوا ء کرکے قتل کی جانے والی کینڈین خاتون راجوندرکور کے کیس کی سماعت 14نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو اپنا وکیل حتمی بحث کے لئے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

عدالت میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے ملزم حافظ شہزاد کے خلاف کینڈین خاتون راجوندر کور کو اغوا ء کرکے قتل کرنے کے بعد نعش کو نہر میں پھینکنے کے کیس کی سماعت کی۔شہادتیں مکمل ہونے پر فاضل جج نے مدعی کے وکیل فیصل باجوہ اور ملزم کے وکیل ملک ارشد کو بحث کے لئے آئندہ سماعت پرطلب کیا تھاتاہم وکیل صفائی عدالت عالیہ میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے جس پرعدالت نے ملزم حافظ شہزاد کو حکم دیا کہ وہ اپنے وکیل کو آئندہ تاریخ پر ہر حال میں پیش کریں،اس کیس میں وکلا ء کی حتمی بحث کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی ۔

مزید : علاقائی


loading...