13 نومبر سے اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

13 نومبر سے اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ13 نومبر سے صوبے کے تمام اضلاع میں اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور ایسی گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور رکشے وغیرہ کے خلاف قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے جنہیں 18سال سے کم عمر ڈرائیور چلا رہے ہوں اور ایسے ڈرائیورز کے والدین کو بلا کر ان سے تحریری یقینی دہانی کے بعد کہ آئندہ بچے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے پہلے ڈرائیونگ نہیں کریں گے،ان کے والدین کے سپرد کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر مجاز سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جائے اور محکمہ ایکسائز کی اجازت کے بغیر گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشہ وغیرہ کی نمبر پلیٹس تیار کرنے والی ورکشاپس اور دوکانوں کے خلاف بھرپورقانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں پنجاب اور بالخصوص لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر افسران کو مختلف ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ، اظہر حمید کھوکھر ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی ٹریفک فاروق مظہر ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 سلمان چوہدری ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1سید خرم علی اور سی ٹی او لاہور سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...