نولکھا:مخالفین کی گھر پر فائرنگ، اہلخانہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں

نولکھا:مخالفین کی گھر پر فائرنگ، اہلخانہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں

  



لاہور(خبرنگار) نولکھا کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ، اہلخانہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ شدید فائر نگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹا ل مٹول سے کام لینے لگی ۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے پریم گلی کا رہائشی ٹیپا کا ملازم محمد اصغر علی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک اسلحہ سے لیس توقیر اور عدیل نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ اہلخانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہری محمد اصغر علی کا کہنا ہے توقیر اور عدیل نے عبادت علی عرف باتا گجر کے ایما کر مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ مجھے اور میرے گھر والوں کو ملزمان سے جان کا خطرہ ہے۔ میں نے واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو کی مگر پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ میری آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے اپیل ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : علاقائی


loading...