کمرشل کورٹ نے ہرجانہ ادا ہونے پر 15 سالہ کیس نمٹا دیا

کمرشل کورٹ نے ہرجانہ ادا ہونے پر 15 سالہ کیس نمٹا دیا

  



لاہور(نامہ نگار)چیئرمین کمرشل کورٹ قیصر نذیر بٹ نے 15سال پرانے کیس میں ڈبلیوٹی سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو نوید افضل کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کو 5ہزار ڈالر ادا کرنے پر کیس کو نمٹا دیاہے۔چیئرمین کمرشل کورٹ قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی طرف سے ارشد محمود ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ میں فٹ بال تیار کرنے والی کمپنی ڈبلیوسی پرائیویٹ کے خلاف دعوے دائر کررکھا تھا ۔

کہ کمپنی نے فٹ بال جو ناقص میٹریل کے تھے آسٹریلیا بھجوائے جس سے پاکستان کی ساخت کو نقصان پہنچا ،عدالت سے استدعا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی پرائیویٹ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید : علاقائی