ججوں کی تعداد میں آبادی کے تناسب سے اضافہ، حکومتی وکیل نے مزید مہلت مانگ لی

ججوں کی تعداد میں آبادی کے تناسب سے اضافہ، حکومتی وکیل نے مزید مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں ججوں کی تعداد میں آبادی کے تناسب سے اضافے کے لئے دائر درخواست کاجواب داخل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کے وکیل نے مزید مہلت مانگ لی ۔جسٹس عاطر محمود نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے 6کروڑ ہے اور وہاں پر اس وقت 108 جج کام کر رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے لیکن یہاں 60جج فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ججوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ میں مقدمات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اس لئے 150 جج ہونے چاہیے، انہوں نے استدعا کی کہ حکومت کو بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ججوں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیاجائے، عدالت نے درخواست پر مزید کاروائی 16 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -