گریڈ 18 کے ڈاکٹر کا غیر قانونی تبادلہ کرنے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

گریڈ 18 کے ڈاکٹر کا غیر قانونی تبادلہ کرنے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 18 کے ڈاکٹر کا غیر قانونی تبادلہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے ڈاکٹر نصیر کی درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ نے فنڈر کے خوردبرد کا الزام لگا کر درخواست گزار کا لاہور سے سیالکوٹ تبادلہ کر دیا گیا ہے، پنجاب سروس ٹربیونل انکوائری مکمل ہونے تک تبادلے پر حکم امتناعی جاری کر چکا ہے لیکن سروس ٹربیونل کے حکم امتناعی کے باوجود غیر قانونی طور پر درخواست گزار کا سیالکوٹ تبادلہ کیا گیا ہے، درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت تبادلے کے احکامات کالعدم قرار دے۔
چیف سیکرٹری پنجاب

مزید :

علاقائی -