سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کا جواب مسترد

سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کا جواب مسترد

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرانی انارکلی کے رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کے جواب کو مبہم قرار دے کرمسترد کر تے ہوئے سی آئی اے سنٹرکی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ربانی روڈ انارکلی کے رہائشیوں کی سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی، فاضل جج نے آئی جی پولیس کے جواب کو مسترد کرتے ریمارکس دیئے کہ پولیس جہاں چاہے سیکیورٹی کے نام پر کہیں بھی تعمیرات کرسکتے ہیں، درخواست گزاروں کے وکیل تفضل رضوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کی غیر قانونی تعمیر کی جا رہی ہے، سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے کا حکم دیا جائے،د رخواست پر مزید کارروائی 13 نومبر کو ہوگی۔

جواب مسترد

مزید : علاقائی


loading...