لاہور ہائیکورٹ کا ناصر شیرازی کو7روز میں عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ناصر شیرازی کو7روز میں عدالت پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کی درخواست دائر کرنے والی شہری کے پولیس کے ہاتھوں مبینہ اغواء کے کیس میں سی سی پی او لاہور امین وینس کوحکم دیا ہے کہ 7 روز میں ناصر عباس نامی اس شہری کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔جسٹس قاضی محمد امین نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہوراورصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فریق بنایا گیا ہے، تھانہ ستوکتلہ پولیس نے میاں شہباز شریف اور رانا ء ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا،ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح نوجوان بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے،ناصر عباس نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے جسٹس باقر نجی کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر ان کی نا اہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت بھائی ناصر عباس شیرازی کو رانا ثناء اللہ کی تحویل سے بازیاب کرانے کا حکم دے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں اغوا ء شدہ شہری کے فیملی کے جذبات سمجھ سکتا ہوں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی پی او کو حاضر ی سے استثنیٰ دیتے ہوئے 7 روز میں ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -