ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیخلاف دائردرخواست پر جنرل مینجر پی ٹی سی ایل سے جواب طلب

ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیخلاف دائردرخواست پر جنرل مینجر پی ٹی سی ایل سے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جنرل مینجر پی ٹی سی ایل سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ذوالفقار سمیت دیگر 15 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی سی ایل حکام کی جانب سے غیر قانونی الزامات لگا کر تنخواہ روک دی گئی ہے، محکمہ کی جانب سے محکمہ کے خلاف ہڑتال میں حصہ لینے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، بغیر شو کاز نوٹس جاری کئے تنخواہیں روک لی گئی ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ کو تنخواہ جاری کرنے کا حکم دے۔

ملازمین کی تنخواہیں

مزید : علاقائی