نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف درخواستیں فل بنچ کو ارسال
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف دائردرخواستیں مزید سماعت کیلئے فل بنچ کو بجھوا دی ہیں۔ فاضل جج نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف نئی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں اسما امجد، کاشف ریاض اور مسز فرحت نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ پہلے ہی نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں اضافہ سے روک چکا ہے، لارجر بنچ نے تعلیمی اداروں کے لئے پالیسی بنا دی ہے لیکن اس کے برعکس فیسوں میں غیر قانونی اضافہ کر دیا گیاہے۔درخواست گزاروں کے مطابق فیسوں میں اضافہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی بھی روک دی لیکن متاثرہ والدین کا موقف نہیں سنا گیا، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ نجی سکولوں کی فیسوں میں 22 فیصد اضافہ پرحکم امتناعی واپس لے اور فیسوں میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دیا جائے، ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ 13 نومبر کو نئی درخواستوں کو فل بنچ کے روبرو سماعت پیش کیا جائے۔
فل بینچ