کینال پر واقع شادی ہال کا اجازت نامہ منسوخی کیخلاف درخواست پر نوٹس

کینال پر واقع شادی ہال کا اجازت نامہ منسوخی کیخلاف درخواست پر نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کینال پر واقع شادی ہال کا اجازت نامہ منسوخی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اسد بیگ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے میاں وسیم ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ کینال روڈ پر 10کنال پر مشتمل شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے ہال بنائے جس کی باقاعدہ 60لاکھ روپے سے زائد فیس ادا کرکے ایل ڈی اے سے منظوری لی لیکن اب تین سال بعد ایل ڈی اے نے اجازت نامہ منسوخی کا نوٹس جاری کر دیاہے۔ ایل ڈی اے نے اجازت نامہ منسوخ کرکے خلاف قانون اقدام کیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے کی طرف سے اجازت نامہ منسوخی کا حکم منسوخ کرے۔

نوٹس

مزید : علاقائی