توہین عدالت کی درخواست پر ایس ڈی او لیسکو رضا آباد ندیم اختر کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر ایس ڈی او لیسکو رضا آباد ندیم اختر کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس ڈی او لیسکو رضا آباد ندیم اختر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے رائے ونڈ روڈ کے وجاہت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ گھر کے باہر کھمبے کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کھمبے میں کرنٹ آنے سے مقامی افراد کے 2 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، عدالت نے اس کی درخواست پر متعلقہ حکام کو کھمبا ہٹانے کا حکم دیا لیکن اب تک عدالت کے 24 جولائی کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے جو توہین عدالت ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
توہین عدالت

مزید :

علاقائی -