جائیداد کمرشل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر کمرشلائزیشن ایل ڈی اے کو نوٹس

جائیداد کمرشل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر کمرشلائزیشن ایل ڈی اے کو ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جائیداد کمرشل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر کمرشلائزیشن ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دسمبر کو جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹاؤن شپ کے رہائشی یسین صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے اپنی رہائش گاہ کمرشل کروانے کے لئے ایل ڈی اے کو درخواست دی اور قواعد و ضوابط کے مطابق واجبات بھی جمع کروا دئیے لیکن اب 8 ماہ گزرنے کے باوجود درخواست گزار کو پراپرٹی کمرشلائزیشن کا این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے کو درخواست گزار کی پراپرٹی کمرشلائز کرنے کا حکم دے۔

جائیداد کمرشل

مزید : علاقائی