توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اوقاف سے 2ہفتے میں جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اوقاف سے 2ہفتے میں جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف حسن اختر سے 2ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں اولیاء کرام کے درباروں کو حکومت نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، درباروں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے زائرین کو ہر قسم کی سہولیات دی جاتی ہیں، سیالکوٹ میں دربار امام الحق سے آمدن ہونے کے باوجود زائرین کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی، عدالت نے اس کی درخواست پر اس دربار میں زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو سہولتیں دینے کا حکم دیا لیکن محکمہ کی طرف سے عدالت کے 27 مئی کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری اوقاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

سیکرٹری اوقاف

مزید : علاقائی