14 ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری صحت کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

14 ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری صحت کو موقف سن ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کے 14 ملازمین کی آپ گریڈیشن کے لئے دائر درخواست پر سپیشل سیکرٹری صحت کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد طاہر اور دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین طویل عرصے سے گنگا رام ہسپتال میں گریڈ 16 میں کام کر رہے ہیں، حکومت ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دے چکی ہے، حکومت پنجاب کے فیصلے کی روشنی میں اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت گریڈ 17 میں ترقی دینے کا حکم دے۔

14 ملازمین

B

مزید : علاقائی


loading...