ایف بی آر کی جانب سے شاہ ٹریڈنگ کو بھجوائے گئے آڈٹ نوٹس معطل

ایف بی آر کی جانب سے شاہ ٹریڈنگ کو بھجوائے گئے آڈٹ نوٹس معطل

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے شاہ ٹریڈنگ کو بھجوائے گئے آڈٹ نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہ ٹریڈنگ کارپوریشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ2014 ء میں آڈٹ ہو چکا ہے، اس کے باجود ایف بی آر نے 2015 ء کے آڈٹ کے لئے نوٹس بھجوا دئیے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی فیصلے کی روشنی میں ہر سال آڈٹ نہیں کر وایا جا سکتا جاسکتا ،ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے آڈٹ نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف بی آر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

نوٹس معطل

مزید : علاقائی