فاروق یوسف گھرکی کی جعلی ڈگری کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

فاروق یوسف گھرکی کی جعلی ڈگری کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وکلا ء کے دلائل مکمل ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سیاسی راہنما فاروق یوسف گھرکی کی جعلی ڈگری کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے فاروق یوسف گھرکی کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار فاروق یوسف گھرکی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2008ء کے الیکشن میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دے کر نااہل کردیا اور الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس نااہل قرار دے کر ٹرائل شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اپیل کنندہ کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر درخواست گزار کو نااہل قرار دیا گیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹرائل شروع کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے لہذا اپیل مسترد کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...