پلاٹ کا این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

پلاٹ کا این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے پلاٹ کا این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے ٹاون شپ میں 5 مرلہ کا پلاٹ خریدا، قواعد و ضوابط کے مطابق تمام تر ٹیکسز ایل ڈی اے کو ادا کر چکا ہوں لیکن ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے کنسٹرکشن کے لئے این او سی جاری نہیں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔

ڈی جی ایل ڈی اے

مزید : علاقائی


loading...