توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری آصف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جوہر ٹاؤن میں ایک پلاٹ خریدا جس کی الاٹمنٹ نہیں کی جارہی، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو پلاٹ کی الاٹمنٹ کا حکم دیا تھا لیکن ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی حکم کے باوجود الاٹمنٹ کا معاملہ حل نہیں کررہے، انہوں نے استدعا کی کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

پیش ہونے کا حکم

مزید : علاقائی


loading...