غیر قانونی فیکٹریوں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

غیر قانونی فیکٹریوں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کیلئے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بھر میں غیر قانونی فیکٹریوں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی فیکٹریاں اور گاڑیوں کا دھواں آلودگی میں اضافہ کا سبب بنا ہوا ہے، شہری اور دیہاتی علاقوں میں درختوں کو ختم کیا جارہا ہے، فصلوں اور درختوں کو ختم کر کے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنائی جارہی ہیں، درخواست میں یہ بھی کہاگیا کہ پنجاب میں سوگ اور آلودگی میں اضافہ بھی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں ہیں، درختوں کو ختم کرکے کنکریٹ کی سڑکیں اور پل تعمیر کئے جارہے ہیں، پنجاب حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجس سے آلودگی اور سوگ میں اضافہ ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم دے۔

آلودگی

مزید : علاقائی