پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے تین ماہ قبل صدر پی ایم ڈی سی کو ڈگریوں کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود ڈگریوں کی رجسٹریشن نہیں کی گئی، ڈگریوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث اگلے گریڈ میں ترقی التوا کا شکار ہے،عدالت صدر پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل

مزید : علاقائی