سابق زرعی کیمسٹ زاہد اشرف خان کیخلاف محکمانہ انکوائری پر فیصلے کیلئے درخواست سیکرٹری زراعت کو بھجوا دی گئی

سابق زرعی کیمسٹ زاہد اشرف خان کیخلاف محکمانہ انکوائری پر فیصلے کیلئے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے سابق زرعی کیمسٹ زاہد اشرف خان کے خلاف محکمانہ انکوائری پر فیصلے کے لئے درخواست سیکرٹری زراعت کو بھجوا دی ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے زاہد اشرف خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 36 سالہ سروس کے بعد 6اکتوبر کو ریٹائر ہوا، دوران سروس اسکے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی شکایت نہیں تھی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی انکوائری کا سامنا کرنا پڑا لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ زراعت نے انکوائری شروع کر دی ہے خو غیر آئنی اور غیر قانونی ہے، عدالت ریٹائرمنٹ کے بعد انکوائری کو غیرقانونی قرار دے۔

مزید : علاقائی


loading...