اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل بیت المال کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل بیت المال کو 30 دن ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے بیت المال کے تحت سکولز کے اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل بیت المال کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صبا حمید اور دیگر اساتذہ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2010 ء سے بطور ٹیچرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں، متعدد درخواستیں دینے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا جبکہ جونیئر کو مستقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ڈائریکٹر جنرل بیت المال کو درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی


loading...