چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم خان کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر دوبارہ حکومت کو نوٹس

چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم خان کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم خان کی تعنیاتی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پرعدالت نے دوبارہ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے جاوید اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کوئی عہدہ موجود ہی نہیں ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم خان سپیکر سردار ایاز صادق کے کزن ہیں، سیاسی نوازشات کی مد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ بنایا گیا ہے، قانون کے مطابق ہسپتال کے تمام معاملات گریڈ 20 کا ایم ایس دیکھتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیف ایگزیکٹو افسر کا عہدہ ختم کرنے کا حکم دے، عدالت نے پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...