خاتون ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر کا حاضری رجسٹر مکمل نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو فیصلہ کرنے کا حکم

خاتون ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر کا حاضری رجسٹر مکمل نہ کرنے کیخلاف ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر کا حاضری رجسٹر مکمل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو درخواست پر 14روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے رخشندہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کوٹ خواجہ سعید ڈگری کالج سے بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپریل 2015 ء میں ریٹائر ہوئی، محکمہ کے کلریکل سٹاف نے رشوت لینے کی غرض سے درخواست گزار کی حاضری کو رجسٹر میں غیر حاضری ظاہر کیا، محکمہ نے سروس ٹربیونل کے روبرو درخواست گزار کا تصدیق شدہ حاضری رجسٹر کا ریکارڈ پیش کیا لیکن بعدازاں محکمہ کے رشوت خور عملے نے رجسٹر ہی غائب کردیا ہے، سیکرٹری ہائیر ایجوکیش کو معاملہ حل کرنے کے لئے درخواست دی ہے لیکن سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن درخواست پر فیصلہ نہیں کررہے، معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے درخواست گزار پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد حاصل ہونے والے دیگر مراعات کے حصول سے قاصر ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : علاقائی


loading...