مالی اقوام متحدہ کے امن مشن کارواں پر حملہ ، 2بم دھماکوں میں 7افراد ہلاک ، متعدد زخمی

مالی اقوام متحدہ کے امن مشن کارواں پر حملہ ، 2بم دھماکوں میں 7افراد ہلاک ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بماکو (آئی این پی ) مالی میں 2بم دھماکوں میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دھماکوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے کارواں میں شامل دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا، مالی کے وزیر اعظم ملک کے اسی وسطی حصے کے ایک شہر کا دورہ کرنے والے تھے جہاں بم دھماکا کیا گیا تاہم دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی کے شمالی علاقے بماکو میں دو مختلف واقعات میں ہونے والے بم دھماکوں کے باعث 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔ پہلا دھماکا انسونگو میں کیا گیا جہاں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے بم دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل دوٹرکوں پر کیا گیا۔مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق دونوں حملوں میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے اور ایک ہی طریقے سے کیے جانے والے بم دھماکوں میں جہادی گروپ کے ملوث ہونے کے قوی امکان ہیں تاہم ابھی تک کسی جہادی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید :

علاقائی -