ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے:منظور وسان

ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے:منظور وسان

  



کراچی(این این آئی)سندھ وزیربرائے صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے اور ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں امن و امان، انصاف اور ترقی ہوگی،خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں، مگراس کے آثارکم ہی نظر آرہے ہیں،نومبر اور دسمبر کا مہینہ خطرناک ہوگااس میں مسائل سب سیاسی پارٹیوں کے لیے ہوں گے۔میڈیاسے بات چیت انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں بھی امپورٹ ایکسپورٹ ہوتی رہتی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ضیاء دور میں اپنی حکومت کو توسیع دینے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں خرید یں اور تبدیل کرائی گئیں اس وقت مجھ پر بھی جھوٹے کیس بنائے گئے اور جیل میں سختیاں بھی کی گئیں مگر وہ میری وفادا ریاں تبدیل نہیں کرواسکے، اب یہ سلسلہ پھر چل نکلا ہے اور 2018 کے انتخابات کے لیے سیاسی امپورٹ ایکسپورٹ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لند ن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیں صرف نام تبدیل ہوا ہے اور مستقبل میں اسے دبئی سے لیڈ کیاجائے گا

مزید : علاقائی


loading...