ایم کیو ایم پاکستان ، پی ایس پی پردے کے پیچھے ایک ہی تھے:سعید غنی

ایم کیو ایم پاکستان ، پی ایس پی پردے کے پیچھے ایک ہی تھے:سعید غنی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے ایم کیو ایم کے دھڑے مل جائیں تو اچھا ہوگا۔ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد و انضمام کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی پردے کے پیچھے ایک ہی تھے،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا انہیں نہیں معلوم کون شامل ہوا کون نہیں، سیاستدان ملا قا ت کرتے ہی رہتے ہیں۔

سعید غنی

مزید : علاقائی