متحدہ مجلس عمل کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

متحدہ مجلس عمل کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) متحدہ مجلس عمل کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعیت علما پاکستان کے مرکزی پیر اعجاز احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔ جس میں چھ دینی جماعتوں کے نامزد اراکین نے ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے سفارشات تیار کرلیں۔ جو کہ آج (9 نومبر) منصورہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ تاکہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو باقاعدہ شکل دی جاسکے۔ اجلاس میں جمعیت علما پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، جمعیت علما اسلام کے رہنما وفاقی وزیر اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، اسلامی تحریک کے علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رانا محمد شفیق پسروری، اور جے یو آئی (س ) کے یوسف شاہ نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میزبانی میں 12 ۔ اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیر اعجاز ہاشمی، علامہ ساجد علی نقوی، سراج الحق، مولانا سمیع الحق اور پروفیسر ساجد میر متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر اتفاق کرچکے ہیں۔ جبکہ 28 ۔ اکتوبر کو سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوچکا ہے۔توقع ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں اتحاد کے نام ، رکن جماعتوں اور منشور کی منظوری دی جائے گی۔
متحدہ مجلس عمل

مزید :

علاقائی -