جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 250 خاندان نقل مکانی پر مجبور

جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 250 خاندان نقل مکانی پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا جس سے تقریباً ڈھائی سو خاندان نقل مکانی کر کے متاثرین کے بکاخیل کیمپ پہنچ گئے ہیں۔یہ آپریشن تحصیل لدھا کے علاقے شکتوئی کے دو دیہا توں میں چند روز پہلے شروع کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اچانک گاؤں سمل اور بابر پہنچی جہاں سے مقامی لوگوں کو گاڑیوں میں بکا خیل کیمپ منتقل کر دیا گیا ۔یہ گاؤں جنوبی اور شمالی وزیرستان کی سرحد پر واقع ہے۔ جنوبی وزیرستان کے رہنماؤں نے کہا ہے ان کے علاقے کے متاثرین کو ان کے اپنے علاقے میں پناہ دی جائے۔ بکا خیل کیمپ شمالی وزیرستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے درمیان واقع ہے۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ان علاقوں میں ان دنوں حکومت کے حمایتی طالبان کے ایک رہنما نے یہ یقین دہانی کرائی تھی علاقے میں حکومت مخالف کوئی شد ت پسند موجود نہیں ہیں اور نہ ہی انھیں اس علاقے میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔مقامی لوگوں نے بتایا اب اچانک علاقے میں سکیو ر ٹی فورسز نے فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔مقامی رہنما سعید انور محسود نے بی بی سی کو بتایا انھوں نے پولیٹکل انتظامیہ سے رابطے کیے ہیں اور جرگہ بھی منعقد کیا گیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے نقل مکانی کرنیوالے تمام خاندانوں کو اپنے ہی کسی علاقے میں پناہ دی جائے۔
جنوبی وزیر ستان آپریشن

مزید :

علاقائی -