افغان صدر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون سفارتی اہلکار کے قتل پر اظہار افسوس

افغان صدر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون سفارتی اہلکار کے قتل پر اظہار افسوس

  



اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے افغان حکومت اور عوام کی جانب سے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کے سفارتی اہلکار کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر سے امید ہے افغان حکومت گھناؤنے جرم میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے انہیں جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوری اقدامات سمیت اس کے پیچھے قوتوں کو سامنے لانے کیلئے مکمل تحقیقات یقینی بنائیگی ،سفارتکاروں اور سفارتی حدود سمیت ہمارے شہریوں کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے ۔ افغان صدر نے وزیراعظم کو یقین دلایا افغانستان اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تحقیقات کرے گا، پاکستانی سفارتکاروں اور شہریوں کے تحفظ و سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

افغان صدر

مزید : علاقائی


loading...