بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ

بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ

  



لاہور(کامرس رپورٹر) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے پر لوڈ شیڈنگ میں اضافہ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کاشارٹ فال اور مجموعی پیداوار کا فرق کم رہ جانے کے باعث گزشتہ روزبھی نیشنل پاور کنٹرول اتھارٹی نے لوڈ مینجمٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھا اور براہ راست گرڈز کیلئے لوڈ مینجمنٹ کی گئی ۔ ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی کے نام پر لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے گرڈ کوآٹھ سے دس گھنٹے کیلئے بند رکھا ۔ گدو ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ روز صبح کے وقت بحال کر دیا گیا جس پر بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ۔ گزشتہ روز گرڈز کے بندش کے علاوہ ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

بجلی/لوڈ شیدنگ

مزید : علاقائی


loading...