کراچی ،پاکستانی نژاد امریکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی ،پاکستانی نژاد امریکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج کر لیا گیا

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نڑاد امریکی خاتون جینیفر فاطمہ گل پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون نے پولیس پر ملز موں سے صلح کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔جینیفر نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم فراز اشرف اسے جھانسہ دے کر ڈیفنس میں واقع ایک ہوٹل لے گیا جہاں پہلے سے پانچ چھ افراد موجود تھے، جنہوں نے ان پر تشدد کیا۔جینیفر نے دعویٰ کیا کہ سارا معاملہ ہوٹل میں لگے کیمروں میں بھی ریکارڈ ہوا۔متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ مقدمے میں فراز اشرف، فرحان اور حارث سمیت پانچ افراد نامزد ہیں، لیکن پولیس مقدمے کی تفتیش درست انداز میں نہیں کررہی۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد اب تک کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ ان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔جینیفر کے مطابق ملزموں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر امریکی قونصل خانے سے بھی رابطہ کریں گی، مقدمے کے تفتیشی افسر عامر الطاف کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ملی۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد دو ملز موں فراز اور فرحان کے گھروں پر چھاپے مارے، تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا، کیونکہ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔ حارث سمیت دیگر ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خاتون تشدد

مزید : علاقائی


loading...