کراچی‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

کراچی‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)کراچی میں شادمان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ا ہلکارگڈاپ میں تعینات نوید اختر سادے کپڑوں میں ملبوس تھا کہ شادمان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوید اختر اسپیشل برانچ میں تعینات تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں، جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -