داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارتکار قتل کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارتکار قتل کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی

  



کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارتکار رانا نیئر اقبال کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی افغانستان میں مقامی شاخ خراسان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں داعش نے پاکستانی سفار تی اہلکار نیئر اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔دو روز قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزا سیکشن میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے نیئر اقبال کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے۔

داعش

Ba

مزید : علاقائی