پنجاب یونیورسٹی ، نیو کیمپس میں نئے تعمیر 36 رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی ، نیو کیمپس میں نئے تعمیر 36 رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)):وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرظفر معین ناصر نے اساتذہ ، انتظامی آفیسران و دیگر ملازمین کیلئے نیو کیمپس میں نئے تعمیر ہونے والے 36 رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پررجسٹرار ڈاکٹرمحمد خالد خان، اقامتی آفیسر اول افتخار احمد چوہدری، اقامتی آفیسر دوئم ملک محمد ظہیر ، قائمقام چیف انجینئر عمیر لطیف ، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ اساتذہ و ملازمین کو کیمپس میں بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور سرپرستی کر رہی ہے۔ اور ان کے رہائشی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

اس موقع پر اساتذہ ، انتظامی افسران و ملازمین نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4