گورنمنٹ گرلز کالج مناواں میں مرکز ایران شناسی کا افتتاح
لاہور ( پ ر ) گورنمنٹ گرلز کالج مناواں لاھور میں خانہ فرھنگ ایران لاھور اور گرلز کالج مناواں کے تعاون سے قائم کئے گئے اطاق ایرانشناسی(مرکز ایران شناسی) کی افتتاحی تقریب منعقد ھوئی۔ تقریب سے خانہ فرھنگ ایران لاھور کے ڈاٰئریکٹر جنرل سید مجید سادات کییائی، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد مرجانی نژاد، کالج کی پرنسپل نورینہ طارق،سابق پرنسپل باغبانپورہ کالج فوزیہ افتخار، شعبہ فارسی کی انچارج ڈاکٹر تہمینہ قریشی،ڈاکٹر محمد صابر استاد فارسی پروفیسرڈاکٹر محمد ناصر استاد فارسی اور کرسی فردوسی کے صدر نے خطاب کیا۔تقریب کے دوران طالبات نے کلام اقبال بھی پیش کئے ۔اس موقع پر طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید مجید سادات کیائی اور کالج کی پرنسپل نورینہ طارق نے ایران شناسی مرکز کا افتتاح کیا ۔3