پاکستان کا ہم پر بہت قرض ، اجتماعی کاوشوں سے پاک دھرتی کا قرض چکانا ہے،زمردیاسمین

پاکستان کا ہم پر بہت قرض ، اجتماعی کاوشوں سے پاک دھرتی کا قرض چکانا ...

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے ۔ ہمیں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کایہ قرض چکانا ہے ۔گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حیث القوم اپنی اپنی حیثیتوں سے انصاف نہیں کرسکے۔ہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہیں دیا جو ان کا حق ہے ۔وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے ۔ 70برس میں ہماری ناکامیاں زیادہ اورکامیابیاں کم ہیں ۔

پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں ۔70برس گزرنے کے باوجود ہم آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ دست و گربیاں ہیں ۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے اپنا قرض چکانے کا سوال کررہی ہے ۔ ہم سب نے وطن عزیز کی خاطرملکر کام کرنا ہے اورپاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے کیلئے یکجان دوقالب ہونا ہے ۔آج بھی ہم ایک ہوجائیں تو پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4