پیف تعلیم کی فراہمی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،طارق محمود

پیف تعلیم کی فراہمی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،طارق محمود

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) تعلیم کی فراہمی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے جن کی بدولت چولستان میں کم وسیلہ بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت دستیاب ہوئی ہے ۔ پیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت35چولستان موبائل سکولوں سے معاہدہ کیا ہے جس سے صحرائی علاقوں کے بچے بھی عام پاکستانی شہریوں کی طرح مفت ومعیاری تعلیم کی نعمت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔یہ بات مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فاؤنڈیشن پیف پارٹنر نجی سکولوں کے باہمی تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وژن ’پڑھوپنجاب، بڑھو پنجاب ‘ پر معاشرے کے کم وسیلہ طبقے کو مفت تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے۔

اس سلسلے میں’نیو سکول پروگرام ‘کی زیر نگرانی جنوبی پنجاب میں موجود بہاولپور ،رحیم یار خان اور بہاول نگر کے چولستانی علاقوں کے موبائل سکول ان مقامی افراد کو دیے گئے ہیں جووہاں پر موجود آبادی کے قریب رہائش پذیر ہیں تاکہ چولستانی بچوں کا تعلیمی سلسلہ نہ رک سکے۔ ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ پیف شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر معیار تعلیم کے حصول کے لیے نجی تعلیمی اداروں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ای اینڈ وائے (E&Y)اور ڈی جی کمر شل کے اداروں سے پیف کے تمام تعلیمی پروگرا موں کاباقاعدہ آڈٹ کروایا جاتاہے ۔اس اجلاس میں مفت نصابی کتب کے عمل کو تیز کرنے کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔بچوں کو بر وقت کتابیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کا قیمتی وقت کا ضیاع نہ ہو۔ اس کے ساتھ مفت تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت اور مالیاتی امور کا تفصیلی جائزہ ،سکولوں کو بر وقت ادائیگیوں اور مانیٹرنگ پلان کے معاملات شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...