معاشرہ کو تعلیم یافتہ بناکر دنیا میں ترقی کی منزلیں طے کی جاسکتی ہیں، فرزانہ جلال
لاہور( پ ر) مخلوقِ خدا کی بے لوث خدمت۔ معاشرہ کو تعلیم یافتہ بناکر دنیا میں ترقی کی منزلیں طے کی جاسکتی ہیں۔ عوام الناس کوتعلیم یافتہ بناکر ہی اعلیٰ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ادارۂ تعلیم النساء کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ جلال گرائمر ہائی سکول برائے طالبات چراغ پارک چونگی امرسدھو کی پرنسپل فرزانہ جلال اور ایڈمنسٹریٹر حاجی محمد شریف نے معروف صحافی اور دانشور عبدالطیف بیگ سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارہ ادارہ معاشرہ کے اُن خاندان کی بچیوں کے لئے ہے۔ جو معاشی تنگدستی کی وجہ سے معیاری تعلیم دلانے کے لئے اچھے اداروں میں نہیں بھیج سکتے۔ طالبات میں یاسمین علی شیر، فرخ نثار، ماہم ندیم صباء اقبال سرفہرست ہیں۔