سابق سینٹر سندھ چودھری محمد اشرف کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

سابق سینٹر سندھ چودھری محمد اشرف کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

  



لاہور(پ ر) اشرق گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینٹر سندھ اور معروف صنعتکار الحاج چوہدری محمد اشرف(مرحوم) کی چونتیسیوں برسی جو کہ چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز، سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈ اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری محمد ذکاء اشرف کے والد کی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پرروشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دعا کی۔ برصغیر کے مسلمانوں کے تحریک آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...