قوم سے جھوٹ بولنے والے اب اقتدا رمیں نہیں آئیں گے،مہرین راجہ

قوم سے جھوٹ بولنے والے اب اقتدا رمیں نہیں آئیں گے،مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اب علم ہوگیا ہے انہیں کیوں نکالا گیا ، قوم سے جھوٹ بولنے والے اب اقتدا رمیں نہیں آئیں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کو عوام معاف نہیں کرے گی اور آئندہ عام انتخاب میں مسلم لیگ ن کو شکست دے گی ، پیپلزپارٹی کے دور میں جمہوری عمل مضبوطی اور صوبوں کو اختیارات دئیے گئے لیکن ن لیگ کے دور میں جمہوری نظام کمزور ہوا لیکن پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا۔
، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے احسانات فراموش کردئیے۔
،انہوں نے کہاکہ نوازشریف مجھے کیوں نکالنے کا جواب ملنے کے بعد خاموش ہوگئے ہیں،نوازشریف کو علم ہے کہ ان کی سیاسی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔