کم عمر پاکستانیمحمد شاہیرکی سائنس ریسرچ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا

کم عمر پاکستانیمحمد شاہیرکی سائنس ریسرچ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا

  



لاہور (پ ر)ایڈایکسل۔ پیئرسن نے کم عمر پاکستانی سائنسدان محمد شاہیر نیازی کی سائنس میں ایجاد کو سراہا اور اس کاوش کو پاکستان کے روشن مستقبل کے ساتھ منسلک کیا۔ محمد شاہیر پہلا طالبعلم ہے جس نے پاکستان سے شہد کے چھتوں کے آئنوں کی تحریک کی تصویر بنائی ہے اور اس کے تیل کی سطح پر گرمی کوریکارڈ کیا ہے۔ اس کامیابی کی خوشی میں ایڈایکسل۔ پیئرسن نے لاہور میں ایک تقریب میں محمد شاہیر کو انعام سے نوازا اور اس کو سائنس میں مزید ایجادات کرنے کی تاکید کی۔اس وقت، محمد شاہیر لاہور کالج آف آرٹس ، جوہر ٹاؤ ن ، لاہور سے اے ۔لیول کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ لاہور کالج آف آرٹس نے تعلیمی میدان میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔تقریب کے موقع پر، پریمیلہ پولراج، ڈائریکٹر ایشیا ء ایڈایکسل۔ پیئرسن نے کہا، مجھے خوشی ہے کہ ایک نوجوان نے سائنس میں ایک اور جدت کو متعارف کرایا۔

پریمیلہ پولراج نے مزید کہا کہ پاکستان کے طلباء محنتی اور پرجوش ہیں اور اگر ان کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں تو یہ طلباء ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں جیسے محمد شاہیر نے سائنس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔ پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے ، پیئرسن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایسے سکول جو کہ یڈایکسل۔ پیئرسن کے ساتھ الحاق میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں ، ان سکولوں کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کرے تاکہ طلباء بہتر اور جدید تعلیم حاصل کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...