کل پاکستان علامہ محمد اقبال تقریری مقابلہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یو نیورسٹی نے جیت لیا

کل پاکستان علامہ محمد اقبال تقریری مقابلہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یو نیورسٹی نے ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلس مباحث کے زیراہتمام منعقدہ37واں کُل پاکستان علامہ محمد اقبال تقریری کنگ ایڈورڈمیڈیکل یو نیورسٹی لاہور نے جیت لیا۔ تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں نامور اولڈ راوین اورسابق وفاقی وزیر احمر بلال صوفی مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ بھی موجود تھے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یو نیورسٹی لاہور کے ارسلان علی خان نے انگریزی تقریری مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید میڈل حاصل کیا،

جبکہ انفارمیشن ٹیکنالو جی یو نیورسٹی کے محمد حادی مقابلے کے بہترین اردو مقرر قرار پائے اور انہیں ڈاکٹر مجید نظامی میڈل سے نوازا گیا۔اردو سنجیدہ تقاریر میں ’’لاکھ حکیم سر بہ جیب ،ایک کلیم سر بکف ‘‘،’’عالم ظہور جلوہ ذوقِ شعور ہے ‘‘،’’لبالب شیشۂ تہذیب حا ضر ہے مئے لاسے ‘‘ اور’’گناہِ آدمیت کی سزا عورت کو ملتی ہے ‘‘کے موضوعات پر فکر انگیز تقاریر ہوئیں جبکہ مزاحیہ تقریری مقابلوں میں مقررین نے ’’ہوئے اس قدر مہذب کبھی گھر کا منہ نہ دیکھا ‘‘، ’’نہ سہی عشق ،مصیبت ہی سہی ‘‘،’’ہر چند گناہ گارہو ں لیڈر نہیں ہو ں میں‘‘ اور’’ٹک میر جگر سو ختہ کی جلد خبر لے ‘‘ کے موضوعات پر لب کشائی کرتے ہوئے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری۔ انگریزی تقریری مقابلوں میں بھی 8مختلف موضوعات پرمقررین نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اس مو قع پر مہمان خصو صی احمر بلا ل صو فی کا کہنا تھا کہ جی سی یو نے بہت بڑے نام پید ا کیئے ،طلباء کو ان کے تقش قدم پر چلنا ہو گااور علم کی مشل جلائے رکھنا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...