پی ٹی آئی انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی،محبوب ارشاد

پی ٹی آئی انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی،محبوب ارشاد

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آنے والے انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی اور انشاء اللہ ملک بھر میں اپنی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ذات کو پیش نظر رکھنے کے بجائے ہمیشہ صرف قوم کی بھلائی کا سوچا ہے،شوکت خانم کینسر ہسپتال ہسپتال اس کی ایک بڑی مثال ہے

، کرپشن کا کینسر ملک کیلئے خطرہ بنا تو بھی عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی علاج کیلئے سرگرم ہوئی،اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کیموتھراپی کرنا پڑے یا آپریشن، ہر کارکن اس مہم میں کپتان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے لیکن حکمران اس عوامی منصوبے کو بھی عمران خان کی مخالفت میں اپنی روائتی سیاست کی نظر کردیتے ہیں اور بلا وجہ کی تنقید کرکے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...