سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو جواب مل گیا ہے انہیں کیوں نکالا گیا،شیخ عرفان

سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو جواب مل گیا ہے انہیں کیوں نکالا گیا،شیخ عرفان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اب سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو جواب مل گیا ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور اب نواز شریف کہیں بھی یہ الفاظ نہیں کہہیں گے کہ ’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ اب ان کو تفصیل سے جواب ملک گیا ہے ۔عوام ان کے متعلق حقائق جان چکے ہیں۔

اور اب نواز لیگ کی نورا کشتی کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان صرف اور صر ف ذاتی اقتدار بچانے کیلئے ملکی نظام کے درپے ہو چکا ہے۔

اور نا اہل نواز شریف اپنے ہی بھائی اور سیاسی رفقاء کاموقف ماننے سے انکاری ہیں جس ملک کی پارلیمنٹ کو ایک خاندان کی بادشاہت بچانے کیلئے استعمال کیا جارہاہو، وہاں آئین اور قانون کی بالادستی کا خواب بھی نہیں دیکھا جاسکتا،ایک نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ کرنے والے عدلیہ اور آئین کیخلاف بغاوت کا اعلان کرچکے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...