کرپشن زدہ سیاست نے جمہوریت کو کمزور کردیا ، سراج الحق

کرپشن زدہ سیاست نے جمہوریت کو کمزور کردیا ، سراج الحق

  



لاہور (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران خاندان کو انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دے کر عدالتوں کے فیصلے قبول کرنے چاہئیں ، عدالت ان کے حق میں فیصلہ کرتی تو یہ ویلکم کرتے اور خوشی کے شادیانے بجاتے،پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی حکمران نے اپنے خلاف عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا ، عدلیہ تبدیل ہو چکی ہے اور پوری قوم آزاد عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے ، ہم ان تمام لوگوں کے احتساب کے منتظر ہیں جن کے نام پانامہ لیکس میں آئے اور جنہوں نے بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرائے ، کرپشن زدہ سیاست نے جمہوریت کو کمزور کردیا ہے ،عدالت اور پارلیمنٹ کو آپس میں لڑانے سے کسی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران خاندان مکافات عمل سے گزر رہاہے ۔ پاکستان آج ان لوگوں کی وجہ سے ہی مفلوج ہے جنہوں نے سیاست کو کاروبار اور دولت جمع کرنے کا ذریعہ بنایا ۔ سیاسی جماعتوں کے اندر پائی جانے والی بادشاہت جمہوریت کی قاتل ہے اگر سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہوتی تو ملک کو بار بار آمریت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...